پی پی ٹی آئی ملک و قوم کیلئے کسی مسیحا سے کم نہیں

پی پی ٹی آئی ملک و قوم کیلئے کسی مسیحا سے کم نہیں

  

مظفرگڑھ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف ملک و قوم کی خدمت کرنیوالی واحد مخلص جماعت ہے،وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر کے رہیں گے اورعوام کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے،اور انشاء اللہ حلقہ پی پی276 کو ایک مثالی حلقہ بنا کر دم لونگا،ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک کے رہنما و حلقہ پی پی276 سے ایم پی اے کے(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

امیدوار سردار عون حمید ڈوگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک و قوم کیلئے کسی مسیحا سے کم نہیں،تحریک انصاف کا مقصد ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا اور عوام کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے کرپشن،بھتہ خوری،قبضہ مافیا ،لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کا صفایا کرکے پاکستان تحریک انصاف ملک میں ترقی و خوشحالی لائے گی،جس سے ترقی کی راہیں ہموار ہونگی اور غریب نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع بھی فراہم ہونگے،اور انشاء اللہ حلقہ پی پی276 کو ایک مثالی حلقہ بنا کر دم لونگا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مخالفین میری کامیابی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور مخالفین جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرلیں مگر مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا کیونکہ جیت ہمیشہ حق سچ کی ہی ہوتی ہے اور مجھے کامیابی اللہ تعالیٰ کی مدد اور حلقہ کی غریب عوام کے قیمتی ووٹ کی طاقت سے ملی ہے میں اپنے حلقہ کی عوام کو کبھی تنہا نہ چھوڑونگا حلقہ کی عوام کیلئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

عون حمید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -