بے قابو بس نے خاتون کو کچل ڈالا، نہر کو لڈ سٹوریج سے لاشیں بر آمد

بے قابو بس نے خاتون کو کچل ڈالا، نہر کو لڈ سٹوریج سے لاشیں بر آمد

  

ملتان،خانیوال،کبیر والہ، بٹہ کوٹ،اڈاکوٹ بہادر،حویلی کورنگا،باگڑ سرگانہ(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

،کوٹ اسلام،عبدالحکیم، میانچنوں(وقائع نگار،نمائندگان)بے قابو بس نے خاتون کو کچل دیا،نہر،کولڈ سٹوریج سے لاشیں برآمدملتان سے وقائع نگار کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقہ سے نامعلوم بچے کی نعش نہر سے برآمد ہوئی ہے۔ جسکو پولیس نے لاش تحویل میں لے کر نشتر سرد خانے منتقل کرکے کاروائی شروع کردی۔اور اطلاعی رپٹ درج کردی۔خانیوال سے بیورونیوز ،نامہ نگار کے مطابق سمال انڈسٹری خانیوال جاوید کولڈاسٹوریج پانی کے پول میں نہاتے ہوئے کولڈ سٹور کا مزدورغلام مصطفی ولد اللہ دتہ سکنہ رحیم یار خان ڈوب کر جاں بحق۔کبیروالا،بٹہ کوٹ،اڈا کوٹ بہادر ،حویلی کورنگا،باگڑ سرگانہ،کوٹ اسلام ،عبدالحکیم سے نامہ نگار،نمائندگان پاکستان کے مطابق تیز رفتار بے قابو ایئرکنڈیشن بس نے سڑک پار کرتی خاتون کچل ڈالی،خاتون موقع پر جاں بحق، تفصیل کے مطابق گزشتہ شام پل باگڑ کے نزدیک نواحی چک نمبر15/Gکی رہائشی پچاس سالہ خاتون کنیز بی بی سڑک پار کررہی تھی کہ اس دوران تیز رفتارایئر کنڈیشن بس نمبری 7171/JGکی زد میں آگئی بس کی ٹکر سے خاتون زخموں سے چور ہوتی سڑک پر آن گری اور زیادہ خون بہہ جانے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی ، حادثہ کامرتکب بس ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا سرائے سدھو پو لیس نے نعش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔میاں چنوں سے نامہ نگار کے مطابق پسند کی شادی نہ ہونے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھالیں دوسرے واقعہ میں گھریلو ناچاکی پر زہر پی لیا ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے تفصیل کے مطابق میاں چنوں کرسچن کالونی کے رہائشی وشال مسیح نے پسند کی شادی نہ ہونے پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی دوسرے واقعہ میں فیصل ٹاؤن کے رہائشی نوجوان نے گھریلو ناچاکی پر زہر پی لیا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -