روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کرنیوالا نوجوان نشتر میں دم توڑ گیا

روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کرنیوالا ...

  

ٹھٹھہ صادق آبا د‘جہانیاں( نمائندہ پاکستان ) روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر مبینہ طور پر پڑول چھڑک کر خود کوآگ لگانے والا(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

نوجوان 5 روز تک زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا،لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل، شعیب نے خود آگ نہیں لگائی،سسرالیوں نے آگ لگا کر قتل کیا، چچا محمد اکرم، تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں ٹھٹھہ صادق آباد کے چک نمبر 116 دس آر میں بستی سہو کا رہائشی 25 سالہ نوجوان محمد شعیب اپنی روٹھی بیوی سمیہ بی بی کو منانے آیا، بیوی کے نہ ماننے پر دلبرداشتہ محمد شعیب نے مبینہ طورپر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی،جس کو تشویشناک حالت میں نشتر منتقل کیا گیا،5 روز تک زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد محمد شعیب گزشتہ روز نشترمیں دم توڑ گیا، ٹھٹھہ صادق آباد،ہیومی سائیڈ سیل جہانیاں پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد منتقل کردی، شعیب کے چچا محمد اکرم نے پولیس،میڈیا کو بیان دیا کہ محمد شعیب نے خود آگ نہیں لگا کر زندگی کا خاتمہ نہیں کیا، بلکہ اس کے سسرالیوں عابد، رجب، رافیہ نے خود پٹرول چھڑک کر شعیب کوآگ لگاکر قتل کیا ہے، ورثاء نے سسرالیوں کی طرف سے شعیب کو قتل کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کی، چچا محمد اکرم کی تحریری درخواست پر پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

دم توڑ گیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -