صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی صدارت میں اجلاس ‘ نئی ہیلتھ پالیسی پر غور

صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی صدارت میں اجلاس ‘ نئی ہیلتھ پالیسی پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار )محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے صحت کے میدان میں انقلابی اقدامات اور نئی ہیلتھ پالیسی کے حوالے سے ملتان سمیت صوبہ بھر کی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرز سے خصوصی میٹنگ لاہور میں کی ہے۔جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کی۔اس موقع پر سیکٹریری سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ثاقب ظفر۔نشتر(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفے کمال پاشا سمیت صوبہ کے دیگر وائس چانسلرز بھی موجود تھے۔اس حوالے سے وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر مصطفے کمال پاشا نے بتایا کہ حکومت صحت کے شعبہ میں مریضوں اور ڈاکٹروں کیلئے انقلابی اقدامات کرنے بارے پلان تشکیل دے رہی ہے اور اجلاس میں نئی ہیلتھ پالیسی کو زیرغور لایا گیا انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو خودمختیار بنا کر بہت سے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں حکومت بجٹ یونیورسٹیوں کو دینے پر غور کررہی ہے تاکہ وہ اپنی ترجیحات کے مطابق خود پالیسی وضع کریں۔ وزیر صحت نے ایمرجنسی اور لیبر روم میں ادویات اور سرجیکل آلات کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔اور تجاویز پر عملدرآمد کے لئے سوموار کو دوبارہ اجلاس طلب کرلیاگیا ہے
ہیلتھ پالیسی