جانور بھی ہماری توجہ اور ہمدردی کے مستحق ہیں‘ مقررین

جانور بھی ہماری توجہ اور ہمدردی کے مستحق ہیں‘ مقررین

  

(سپیشل رپورٹر،سٹی رپورٹر )دنیا بھرسمیت ملتان میں گزشتہ روز جانوروں کا عالمی دن منایا گیا، چار اکتوبر کا دن اقوام متحدہ کی فہرست اور انکے جاری کردہ کیلینڈ ر میں جانوروں کے عالمی دن کے طور پر شامل ہے ۔اس دن کو منا نے کا مقصد انسانی زندگی میں جانوروں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اور ان دیکھ بھال سمیت ان کی دیگر افادیت کی آگہی کا عمل مقصود ہے،ملتان میں اس حوالے سے محکمہ لائیو سٹاک(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

اور دی بروک پاکستان کے زیر اہتمام خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا ،واک کی قیادت لائیو سٹاک محکمہ کے ڈائریکٹر ملتان ڈویژن ڈاکٹر محمد سبطین اور ڈاکٹر ماجد اقبال نے کی جبکہ دیگر افسران سمیت محکمہ کے اہلکاروں ، سماجی کارکنوں نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سبطین اور ماجد اقبال کا کہنا تھا کہ جانور بھی ہماری توجہ اور ہمدردی کے مستحق ہیں ،آرام دہ صاف ماحول ، عمدہ متوازن خوراک ہر جانور کا حق ہے ، جانوروں کی مناسب دیکھ بھا ل سے ان کی پیداروار میں اضافہ ممکن ہے جس سے ہمارا معاشی استحکام وابستہ ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ جانوروں پر ظلم کو روکنے کے لئے انسداد بے رحمی حیوانات کے شعبہ کو معیاری اور موثر بنادیا گیا ہے جانوروں کو آسودہ حال بنا نااور سہولیات میں بہتری عمدہ ماحول کی فراہمی ہمارا فرض ہے ۔دریں اثناء ورلڈ اینیمل ڈے (جانوروں کا عالمی دن ) کے حوالے سے بہاول پور میں محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ کی جانب سے ایک خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹرربنواز کوثرنے کی،واک ڈایژنل لائیوسٹاک آفس سے شروع ہوئی جو کہ فرید گیٹ روڈ سے جنرل بس اسٹینڈ،ریڈیو پاکستان ۔ڈرنگ اسٹیڈیم سے ہوتے ہوئے ماڈل بازار ۔بہاول پور چڑیا گھر سے واپس ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ لائیوسٹاک آفس پر اختتام پذیر ہوئی واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر جانوروں کے حقوق لکھے گئے تھے جانورو ں پر تشدد بند کرو،جا نوروں کو گرمی اورسردی سے بچائیں،جانوروں کی خوراک کا خاص خیال کریں،بیماری میں ان کا مکمل علاج کروائیں، جانوروں پر ضرو ر ت سے زیادہ بوجھ مت ڈالیں کے نعرے لکھے تھے۔ ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹرربنوازکوثر نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصدجانوروں کی بہتری کے لئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا تھا اور اس احساس کو جگانا تھا کہ جانوروں پر بے جا ظلم نہ کیا جائے ،خچراور گدھا پر ان کی سکت سے زائدوزن لادنا اور پھر تشدد کرنا کسی صورت اچھا عمل نہیں انہوں نے کہا کہ جانور ہماری زندگی کو خوبصو رت بناتے ہیں اور اسی لئے ہمیں ان سے محبت سے برتاؤ کرنا چاہیئے،ڈاکٹر ربنواز کوثر نے کہا کہ جانوروں کی اہمیت کو دنیا میں اجاگرکرنا ہی جانوروں سے محبت کا ثبوت ہے، ریلی سے ڈاکٹر خالدایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک،ڈاکٹر ارشادالحق ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر،ڈاکٹر عبدالرزاق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر،ڈاکٹر طاہرہ یاسمین سینئر ویٹرنری آفیسر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ ریلی میں ڈاکٹر محمدزبیر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک۔ڈاکٹر عدیل خالداسسٹنٹ ڈائریکٹر چولستان،ڈاکٹر اللہ بچایا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل ، ڈاکٹر مدیحہ صدیق ویٹرنری آفیسر ریسرچ سمیت دگر جملہ سٹاف نے شرکت کی۔

عالمی دن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -