ٹریفک پولیس کی غفلت ، لائسنس برانچ میں شہریوں کے ریلیف کا پلان ناکام

ٹریفک پولیس کی غفلت ، لائسنس برانچ میں شہریوں کے ریلیف کا پلان ناکام

  

ملتان ( وقائع نگار ) ٹریفک پولیس کی انوکھی منطق ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں شہریوں کی لمبی قطاریں چھوڑ کر وارڈنز اے سی کمروں میں آرام کرنے لگے۔اور شہری خوار ہوتے رہے ہیں۔اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول۔کیلئے انے والے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

شہریوں کو لمبے انتظار سمیت دیگر مسائل سے چھٹکارا دینے کے غرض سے 6 کاونٹرز بنائے گئے۔مگر گز شتہ روز ٹریفک افس کے اندر 2 کاؤنٹرز پر عملہ سست روی سے کام کرتا رہا جبکہ دیگر عمل صرف اور صرف اے سی والے کرے میں بیٹھ خواب و خرگوش کے مزے لوٹتے رہے۔اور دفتر میں عوام کو مشکلات کا سامنا رہا ہے۔اس بارے میں شہریوں کاکہنا ہے کہ جب باقی کاونٹرز کو کھولنے کا پوچھا تو نیٹ نا آنے کا بہانا بنا دیا، جبکہ ٹریفک نئے اے سی روم میں آرام کرتے وارڈنز کی ویڈیو بنانے لگے۔تو ٹریفک وارڈنز شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے۔اور ہاتھا پائی بھی کر تے رہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -