ہائیکورٹ کے حکم پر بحال ملازمین کا نشتر ہسپتال میں دوبارہ جوائننگ کا سلسلہ شروع

ہائیکورٹ کے حکم پر بحال ملازمین کا نشتر ہسپتال میں دوبارہ جوائننگ کا سلسلہ ...

  

ملتان ( وقائع نگار )عدالتی احکامات کی روشنی میں منسوخ بھرتیوں کی بحالی کے بعد نشتر ہسپتال انتظامیہ نے دوبارہ ملازمین سے جوائننگ (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

لینا شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق گریڈ ایک سے سولہ کے تک کے ملازمین نے بھرتیوں کی مسوخی کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔وہ اپنے کورٹ آرڈر لیکر نشترہسپتال انتظامیہ کے پاس جوائننگ کیلئے ارہے ہیں۔ان کا بھرتی ریکارڈ کی پڑتال اور جوائننگ کی تفصیلات کو چیک کرنیکے بعد حاضری لگانے کی اجازت دی جارہی ہے۔اور ساتھ ہی ہسپتال کے مختلف شعبوں میں انکی کام کرنے کے حواے سے ڈیوٹیاں بھی لگا دیں گئیں ہیں۔جبکہ نشتر ہسپتال کا اس بارے میں کہنا ہے کہ بھرتی ہونے واے ملازمین کا جوائننگ ریکارڈ کو چیک کرکے ان سے ڈیوٹی لی جارہی ہے تاکہ کوئی غلطی سے غیرمتعلقہ افراد کی جوائننگ نہ لی جاسکے۔

جوائننگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -