تجاوزات کیخلاف آپریشن پر لینڈ آفیسر کو دھمکیاں ‘ ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا

تجاوزات کیخلاف آپریشن پر لینڈ آفیسر کو دھمکیاں ‘ ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا

  

ملتان (سپیشل رپورٹر ) ضلع کونسل ملتان کے لینڈ آفیسر امتیاز چٹھہ کوتجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے پر قبضہ گروپ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ،ڈی سی ملتان مدثر ریاض نے(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ اندارج کی ہدایت کردی ہے۔ گذشتہ روز اسٹنٹ کمشنر منصور خان اور لینڈ آفیسر امتیاز چٹھہ کی سربراہی میں ٹیم نے اڈا بوسن پر 35سال سے قابضین کے خلاف کاروائی کی اورپختہ تعمیرات اور کھوکھے گرا دیئے جبکہ کثیر تعداد میں سامان تجاوزات قبضہ میں لے لیا ہے۔ اڈا بوسن نہر پر درجن سے زائد دوکانداروں نے قبضہ کر رکھا ہے، قبضہ گروپ کے سربراہ علی شیر بوسن مذکورہ دوکانداروں سے بھتہ وصول کر رہا تھا، کاروائی کی خبر پر بھتہ گروپ کے سرغنہ علی شیر بوسن نے لینڈ آفیسر امتیاز چٹھہ کو فون پر قتل کی دھمکیاں دیں، لینڈ آفیسر نے فوری طور پر اسٹنٹ کمشنر اور ڈی سی ملتان کو مطلع کیا انہوں نے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ قابضین کے خلاف مقدمہ انداراج کی ہدایت کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -