ڈسٹرکٹ بار ملتان علیحدہ صوبہ ‘ خود مختار ہائیکورٹ مطالبہ کیلئے آج ہڑتال کریگی

ڈسٹرکٹ بار ملتان علیحدہ صوبہ ‘ خود مختار ہائیکورٹ مطالبہ کیلئے آج ہڑتال ...

  

ملتان ( خبر نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ وخود مختار ہائیکورٹ کے مطالبے کیلئے آج 5اکتوبر کو(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

ہڑتال کی جائے گی اور وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتو ں میں پیش نہ ہوں گے ۔ اس ضمن میں بار عہدیداران کے مطابق جنوبی پنجاب کے ساتھ تخت لاہور کی جانب سے حقوق غصب کرنے،استحصال کرنے اورحقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ملکرعلیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کررکھی ہے اورکامیابی تک تحریک جاری رکھی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ بار ہڑتال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -