تجاوزات کیخلاف آپریشن میں لاکھوں غریبوں کو بیروزگار کیا جا رہا ہے ‘ عبدالعلیم شاہ

تجاوزات کیخلاف آپریشن میں لاکھوں غریبوں کو بیروزگار کیا جا رہا ہے ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان( بیورورپورٹ)تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن میں ایک لاکھ نوکریاں دینے والے لاکھوں غریبوں کو بے روزگار کرکے نیا پاکستان بنارہے ہیں۔ تجاوزت کے خلاف گرینڈ آپریشن میں بلا امتیاز کاروائی کی جائے ۔حکمران پارٹی کے حمایتوں کو ریلیف دیاجارہاہے۔مہنگائی ،بے روزگاری عروج پر غریبوں کا جینا محال ہورہاہے ۔پی ٹی آئی کی حکومت کے سودنوں میں تبدیلی کا اصل چہرہ (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

سامنے آئے گا ۔تجاوزات آپریشن میں بے روزگار ہونے والے لوٹوں کو کاروبار کیلئے متبادل جگہ دی جائے ۔کاشتکاروں زمینداروں کیلئے کھاد اور تعمیرات کیلئے سیمنٹ اور اینٹوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ سونا می بن رہاہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے تجاوزات آپریشن سے متاثرہ لوگوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سید عبدالعلیم شاہ نے کہا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کررہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ حکمران جماعت کے حامیوں کو چھوڑ کر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایاجائے ۔انہوں نے کہا کہ بازاروں میں ٹھیلوں اور تھڑوں پر روزی کرنے والوں کو متبادل جگہ دی جانی چاہیے تھی۔
عبدالعلیم شاہ