نئی صنعت لگانے کیلئے ، پنجاب سمال انڈسٹری کارپویشن کا قرضہ کی 3سکیم متعارف کروانیکا فیصلہ

نئی صنعت لگانے کیلئے ، پنجاب سمال انڈسٹری کارپویشن کا قرضہ کی 3سکیم متعارف ...

  

خانیوال (نامہ نگار)صوبائی وزیر میاں محمداسلم اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن مطابق ملک میں جتنی زیادہ انڈسٹری لگے گی عوام کو روز گار کے زیادہ مواقع میسرآئیں گئے جس سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آگئے گی پنجاب سمال انڈسٹریز کا رپوریشن کے ڈائریکٹرطاہر خورشید نے بتایا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کا رپوریشن قرضہ کی 3سکیمیں متعارف کروارہی ہے ان میں نئی (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

صنعت لگانے پر30لاکھ کا آسان شرائط پر قرضہ دیں گے درآمد برآمد کے منصوبوں پر ایک کروڑ قرضہ دیا جائے گا جبکہ کنٹریکٹر کے لئے 50لاکھ روپے تک کی بنک گارنٹی بھی شامل ہے صوبائی وزیر صنعت وتجارت پنجاب میاں محمداسلم اقبال طرف سے لاہور میں بلائی جانیوالی صوبہ بھر کے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے چئیرمینوں نے میٹنگ میں شرکت کی خانیوال سے چیئرمین ڈاکٹر محمداشرف مغل نے محمداحمد رضا ور رانا محمدادریس کے ہمراہ صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں میٹنگ میں شرکت کی ۔پنجاب کی انڈسٹریل اسٹیٹ کے چیئرمین نمائندے اور چیمبر آف کامرس کے صدر شریک تھے اایم ڈی طاہر خورشید نے تمام ممبران کا تعارف کروایا جس کے بعد تمام شرکاء اجلاس سے سمال انڈسٹری کی تعمیر وترقی کیلئے تجاویز دیں جنہیں صوبائی وزیر نے سراہا ۔چیئرمین خانیوال سے بھی سمال انڈسٹری کی تعمیر وترقی کے لئے تجاویز لی گئیں جس پر خانیوال انڈسٹری محمد اشرف مغل نے صوبائی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ محمد اشرف مغل نے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال ،منیجنگ ڈائریکٹر طاہر خورشید، ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز کا رپوریشن صبیح ذکاء کا بھی شیکریہ ادا کیا اور سیکرٹری ا نڈسٹری جاوید بخاری کا شکریہ ادا دکیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -