پنجاب ‘ سرکاری ہسپتالوں ‘ بنیادی مراکز صحت میں غیر ضروری موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

پنجاب ‘ سرکاری ہسپتالوں ‘ بنیادی مراکز صحت میں غیر ضروری موبائل فون کے ...

  

ملتان ( وقائع نگار )محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں۔ ڈسٹرکٹ وتحصیل ہیڈ کوارٹر (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

ہسپتالوں و دیہی وبنیادی مراکز صحت میں ڈیوٹی کے اوقات کار میں غیر ضروری موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔جسکو مانیٹر کرنے کیلئے حکومتی نامزد کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ملتان سمیت صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو افیسرز کو ایک مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے اب صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ وتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں۔دیہی و بنیادی مراکز صحت میں کام کرنے والے ڈاکٹرز۔نرسیں۔اور دیگر سٹاف دوران ڈیوٹی موبائل فون کا غیر ضروری استعمال نہیں کریں گے۔اگر کوئی ملازم جاری احکامات کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا۔تو اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے اسکی مانیٹرنگ کیلئے حکومت کی جانب سے ایک نائندہ بھی مقرر کیا ہے۔جو کسی بھی وقت ان ملازمین کو چیک کرسکتا ہے۔اس کے علاوہ ملتان سمیت صوبہ بھر کے سی ای اوز ہیلتھ بھی اپنے متعلقہ اضلاع کے ہسپتالوں اور سنٹروں کا اچانک وزٹ بھی کریں گے۔اور انکی رپورٹ صحت کے اعلی حکام کو بھیجوائیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -