بلدیاتی ادارے بچاؤ مہم ‘ حمزہ شہباز نے میئر ملتان ‘ چیئرمین ضلع کونسل لودھراں کو ذمہ داری سونپ دی

بلدیاتی ادارے بچاؤ مہم ‘ حمزہ شہباز نے میئر ملتان ‘ چیئرمین ضلع کونسل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ نے بلدیاتی اداروں کو بچانے کے لئے احتجاجی مہم(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

میں بلدیاتی اداروں کے سربراہوں اور بلدیاتی نمائندوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ملتان ڈویژن میں میئر ملتان چودھری نویدالحق ارائیں اور لودھراں کے چیئرمین ضلع کونسل راجن سلطان کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ ملتان ڈویژن کے تمام اضلاع و تحصیلوں کے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں سے رابطے کر کے 8 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں ان کی شرکت یقینی بنائیں۔
ذمہ داری