پرانی دشمنی پر 1شخص ، سوٹے کے وار سے خاتون قتل

پرانی دشمنی پر 1شخص ، سوٹے کے وار سے خاتون قتل

  

ٍٍ ملتان،جام پور(وقائع نگار،نامہ نگار)پرانی دشمنی پر ایک شخص،سوٹے کے وار سے خاتون کو قتل کردیا گیا ملتان سے وقائع نگار کے مطابق بستی ملوک اڈا لاڑ کے علاقے میں پرانی دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے ۔مقامی پولیس نے زخمی ہونیوالے شخص اور جاں بحق ہونے والے کی لاش کو نشتر اسپتال منتقل کردیا ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقے اڈا لاڑ کے قریب گزشتہ روز دو گروپوں کے مابین اچانک جھگڑا ہوگیا۔جھگڑے کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے۔موقع پر عنیی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ اور کھیتوں پر چھپے پڑے تھے۔جو موقع (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

پاکر امنے سامنے ہوگئے اور اپس میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑ پڑے۔اس دوران مخالفین نے محمد طارق کو شدید زخمی کر دیا۔جو زخموں کو تاب نہ لاتے ہونشتر جاکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔جبکہ دوسرے زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔واضح رہے زخمی اورجاں بحق ہونے والا دونوں ایک ہی پارٹی کے ہیں۔پولیس نے موقع سے اصل حقائق جان کر قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔جام پور سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ سٹی جام پور کی حدودالحمدٹاؤن میں نامعلوم شخص نے سوٹے کے وارکرکے 35سالہ خاتون کوقتل کردیا گھرمیں موجودمقتولہ کادیوراور تین سالہ بچہ شدیدزخمی بچہ اسپتال منتقل تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی جام پور کی حدودمیں واقع الحمدٹاؤن میں نامعلوم شخص نے سوٹے کا وارکرکے گھرمیں موجود 35سالہ نسیم مائی کو بے دردی سے قتل کردیا جبکہ گھرمیں عامرنامی نوجوان پرحملہ کرکے دوسرے کمرے میں بندکردیا جبکہ تین سالہ چاند بھی سوٹے کے وار سے شدید زخمی ہوگیا جس کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیاگیا اس واقعہ کی اطلاع جب پولیس کو دی گئی تو پولیس جائے وقوعہ پر ڈیڑھ گھنٹے بعد پہنچی اور اپنی کارروائی کا آغازکردیا ۔

قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -