چوری ‘ ڈکیتی ‘ پولیس قابو پانے میں ناکام

چوری ‘ ڈکیتی ‘ پولیس قابو پانے میں ناکام

  

ملتان (وقائع نگار)شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتین جاری پولیس قابو پانے میں ناکام،پولیس ان وارداتوں پر کنٹرول پانے میں مکمل طور پر ناکام دیکھائی دیتی ہے گزشتہ 24گھنٹوں کے (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

دوران ملتان میں ہونے والی ان وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی زیورات گھریلو سامان موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ الپہ کے علاقے جھوک وینس میں چور امتیاز احمد کے گھر سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے کی نقدی سامان اور زیورات چرا کر لے گئے ہیں موزہ عنایت پور مہوٹہ سے مرید حسین کی موٹر سائیکل چرا لی گئی ہے کہکشاں سٹریٹ گلگشت سے زوہیب نامی شخص سے 3ڈاکو دو عدد موبائل فون چھین کر لے گئے سیوڑا چوک کے قریب غلام نازک کے گھر سے دو موٹر سائیکلیں چرا لی گئی بستی برارہ سے طارق کی موٹرسائیکل چرا لی گئی کھانا قطب پور کے علاقیچاہ گہنے والا سے ناصر کے گھر سے دو تولہ سونا کے زیورات اور تیرا ہزار روپے کی نقدی چرا لی گئی لا بر موڑ سے اسماعیل کی موٹر سائیکل لوہاری گیٹ سے صادق نامی شخص کے دو موبائل فون اور دہلی گیٹ سے عبدالرحمن کی موٹر سائیکل چرا لی گئی تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے محلہ بھیتی سرائے میں 3ڈاکو صدیق نامی دکاندار سے 15000 کی نقدی چھین کر لے گئے محلہ پٹھان والا سے وجاہت حسین کے دو موبائل فون چرا لیے گئے ۔

پولیس ناکام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -