چکوال،فائربریگیڈسروس کی تمام گاڑیاں ریسکیو1122کے حوالے کرنیکا فیصلہ

چکوال،فائربریگیڈسروس کی تمام گاڑیاں ریسکیو1122کے حوالے کرنیکا فیصلہ

  

چکوال(بیورورپورٹ)پنجاب حکومت کے احکامات کے مطابق لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام فائر بریگیڈ سروس کی تمام گاڑیاں،ٹولز اور سٹاف پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے، اس ضمن میں پنجاب بھر کی طرح ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 چکوال کو بھی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی جانب سے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے احکامات کے مطابق ضلع بھر کی تمام تحصیلوں سے فائر بریگیڈ کا سٹاف، گاڑیاں، ٹولز اور دیگر متعلقہ سامان اپنے ہینڈ اوور کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے بتایا کہ ریسکیو 1122 پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس سے قبل محکمہ صحت کے زیر انتظام ایمبولینسز پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے لیے پنجاب ایمرجنسی سروس کے حوالے کی جا چکی ہیں اور PTS سروس کامیابی سے ضلع بھر میں کام کر رہی ہے، عوام کے مفاد کو دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کو بھی ریسکیو 1122 کے زیر سایہ لانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اس سلسلہ میں تمام سٹاف، گاڑیاں اور دیگر متعلقہ سامان جلد ہینڈ اوور کر لیا جائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -ملتان صفحہ آخر -