گورنر ہاؤس پشاور کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

گورنر ہاؤس پشاور کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

  

پشاور( آن لائن)گورنر ہاؤس پشاور کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس کا معائنہ کیا چاررکنی کمیٹی نے گورنر ہاؤس کی تاریخی حیثیت کا جائزہ لے رہی ہیں گورنر ہاؤس میں 30ہزار کے قریب نوا ردات بھی رکھے جائینگے ۔ گورنر ہاؤس کے مین گیٹ پر انٹری نہیں کی جائیگی جبکہ محکمہ تعلیم کے دفتر کے قریب بند کئے جانے والے گیٹ کو کھول دیا جائے گا۔ گورنر ہاؤس کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے لئے پشاور عجائب گھر کی انتظامیہ نے وفاقی حکومت سے اجازت بھی طلب کرلی ہے اور اجازت ملتے ہی کام شروع کردیا جائے گا۔ گورنر ہاؤس پشاو ر کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے لئے کمیٹی نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس کے مختلف مقامات کا جائزہ لیا ۔

گورنر ہاؤس

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -ملتان صفحہ آخر -