نیشنل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کااجلاس اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

نیشنل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کااجلاس اہم فیصلوں کی ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نیشنل کو آپریٹو ایوان صدر ہاوسنگ سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ارکان نے سوسائٹی کے مستقبل کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری بھی دیدی،تفصیلات کے مطابق نیشنل کو آپریٹو سابقہ ایوان صدر ہاوسنگ سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس صدر سردار امجد کی صدارت منعقد ہوا جس میں مینجمنٹ کمیٹی کے تمام اراکین اور عہدیداروں نے شرکت کی. اجلاس میں سوسائٹی اور ممبران کے بہتر مستقبل کے لیے متعدد اہم فیصلے کئے گئے جبکہ اجلاس میں اراکین نے پراجیکٹ کی فوری تکمیل اور کامیابی کے لیے ممبران سے کیے گئے وعدوں کے مطابق اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی گی اس موقع پر صدر سوسائٹی سردار امجد نے کمیٹی کو بتایا کہ سی ڈی اے سے این او سی کے حصول کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے. اجلاس میں دیگر اہم امور پر بھی مشاورت کی گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -ملتان صفحہ آخر -