چکوال،گھریلو ملازم لاکھوں مالیت کاسونا،نقدی لیکر فرارہوگیا

چکوال،گھریلو ملازم لاکھوں مالیت کاسونا،نقدی لیکر فرارہوگیا

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ تھوہا بہادر تھانہ صدر کے علاقے میں گھر کا ملازم لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور ایک لاکھ ستر ہزار روپے کی نقد رقم لیکر فرار ہوگیا۔ زوہیب وقاص ولد ملک مزمل نے پولیس کو درخواست دی کہ اس نے عبدالرزاق بمعہ فیملی کو اپنے گھر کے کام کاج کیلئے ماہوار تنخواہ دس ہزار پر رکھا ہوا تھا جبکہ مذکورہ شخص کیساتھ اس کی بیوی ، بہو اور دیگر فیملی ممبرز جس میں مدثر، جہانگیر، تنویر، رمضان پسران عبدالرزاق ، مسماۃ ارم شہزادی دختر عبدالرزاق جو کہ محلہ فیصل ٹاؤن سرگودھا کے رہائشی تھے ، رات کو کیری ڈبہ لیکر آئے اور اس کے گھر میں پڑی ہوئی نقد رقم اور 9تولے سونا چوری کرکے فرار ہوگئے۔ سب انسپکٹر وقاص الرحمن نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -ملتان صفحہ آخر -