چیف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری

چیف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) دوسرے آل پاکستان چیف آف دی نیول سٹاف ہاکی ٹورنامنٹ 2018 ؁ء کا آج چوتھا روزتھا۔پروگرام کے مطابق آج تین میچز کھیلے گئے۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پاکستان ایئر فورس اور پنجاب پولیس کے درمیان ہوا جو کہ 2۔2 گول سے برابر رہا ۔ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈاور پاکستان نیوی کے مابین ہوا۔جس میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے3گول کیے جبکہ پاکستان نیوی کی ٹیم نے1 گول کیا۔جبکہ چوتھے دن کے کھیل کے آخری میچ میں واپڈا نے سو ئی سدرن گیس کمپنی کے مقابلے میں3۔0 سے کامیابی حاصل کی۔