چھاپوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ملتوی

چھاپوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ملتوی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ضیاء الدین اسپتال میں رینجرز کے چھاپوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اسپتال کے نئے وکیل عاصم منصور کو تیاری کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم حسین کے ضیاالدین اسپتال پر رینجرز کے چھاپوں کے خلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عاصم منصور ایڈووکیٹ نے عدالت میں بتایا کہ اس کیس کی انور منصور خان ایڈووکیٹ پیروی کررہے تھے، انور منصور خان اٹارنی جنرل پاکستان بن چکے ہیں، مزید اس درخواست کی پیروی میں کروں گا۔ عدالت نے ضیا الدین اسپتال کے وکیل عاصم منصور کو تیاری کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ درخواست میں پاکستان رینجرز سندھ، صوبائی اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ 2015 میں ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد رینجرز کے چھاپوں کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -ملتان صفحہ آخر -