امیر جماعت اسلامی سراج الحق سندھ کے تین روزہ دورے پر پہنچ گئے

امیر جماعت اسلامی سراج الحق سندھ کے تین روزہ دورے پر پہنچ گئے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سندھ کے تین روزہ دورے پر پہنچ گئے، وہ آج5اکتوبر کو مدرسہ تفہیم القرآن سکھر میں اپر سندھ،ہفتہ کو منصورہ ہالا میں لوئر سندھ اور اتوار 7اکتوبر کو ادارہ نورحق میں کراچی ڈویژن کے اجتماع ارکان سے خطاب کریں گے،اجتماع ارکان صبح 9بجے شروع اورشام تک جاری رہے گا، صوبائی اعلامیہ کے مطابق ان خصوصی اجتماعات میں مرکزی وصوبائی ٹیم بھی شریک ہوگی، جس میں ارکان جماعت اسلامی سے انتخابی وسیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی کیلئے تجاویز بھی لی جائیں گی۔سینیٹر سراج الحق اپنے تین روزہ دورے کے دوران اجتماع ارکان، مختلف دعوتی وتنظیمی اجلاس،دعوتی اجتماعات اور سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقاتیں اور میڈیا سے بھی بات چیت کریں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -ملتان صفحہ آخر -