کوسٹ گارڈز کی کارروائی ،اسمگل شدہ سامان برآمد ،13ملزمان گرفتار

کوسٹ گارڈز کی کارروائی ،اسمگل شدہ سامان برآمد ،13ملزمان گرفتار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈز نے سپرہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرکوں سے اسمگل شدہ چھالیہ ،انڈین گٹکا اور غیر ملکی ٹائرز سمیت دیگر سامان برآمد کرکے 11ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق خفیہ ذرائع سے کافی مقدار میں غیر ملکی سامان اسمگل ہونے کی اطلاع ملی ۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ دوران چیکنگ سپر ہائی وے کے مقام پر موجود پاکستان کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ پرسات07) (مشکوک ٹرکو ں کی تلاشی کے دوران ٹرکوں سے اسمگل شدہ(32,292 کلوگرام) 403 بوری چھالیہ ،18,825پیکٹس انڈین گٹکا، 1095کاٹن غیر ملکی کراکری سیٹ اورغیرملکی ٹائر کی بھاری مقدار برآمد کر کے13افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ ایک اور کاروائی کرتے ہوئے پاک ایران بارڈرسے06تارکین وطن کو گرفتار کیا گیاجن میں 04 پاکستانی اور 02 نائیجرین شہری شامل ہیں جو غیر قانونی طورپرایران جانیکی کوشش کر رہے تھے۔ برآمد شدہ اشیاء 07عدد ٹرک ،13 اسمگلرز اور06تارکین وطن کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ پکڑی جانے والی متفرق اشیاء کی مالیت کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

B

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -ملتان صفحہ آخر -