کراچی کے اسپتالوں کاکوئی پرسان حال نہیں، عالمگیر خان

کراچی کے اسپتالوں کاکوئی پرسان حال نہیں، عالمگیر خان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ این اے 243 سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عالمگیر خان نے کہا ہے کہ کراچی میں لوگ مضر صحت پانی پی کر امراض میں مبتلا ہور ہے ہیں۔ صحت کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہسپتالوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے یہ باتیں اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف علاقوں کے دورے اور انتخابی مہم کے دوران کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ہسپتالوں کی حالت زار کا انسداد چاہتی ہے۔ ہسپتالوں میں نااہل افراد کے بھرتی ہونے سے بھی عوام مسائل کا شکار ہیں۔ ہم اہل اور قابل لوگوں کو میرٹ پر آگے آنے کا موقع دیں گے۔ ہم لوگوں کے صحت اور صفائی کے متعلق مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ، گندگی اور غلاظت سے بیماریاں پھیلتی ہیں۔ بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ہسپتالوں اور صحت و صفائی کے نظام کو بہتر کریں گے۔ تحریک انصاف کے نمائندے ضمنی انتخابات جیت کر اسمبلیوں میں جائیں گے۔ عوام کے حق کے لیے آواز بلند کریں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -ملتان صفحہ آخر -