شوبز سے کنارہ کشی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،روینہ
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل روینہ نے کہا ہے کہ شوبز سے کنارہ کشی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا بہت جلد دوبارہ شوبز سر گر میوں میں نظر آؤں گی ‘میں کا میابی کیلئے شارٹ کٹ نہیں محنت سے آگے بڑ ھ رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کچھ ذاتی مصر وفیات کی وجہ سے آج کل شوبز سے الگ ہوں اور امید ہے کہ اکتوبر سے دوبارہ شوبز میں نظر آؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ شوبز کی وجہ سے بہت بہت نام اور شہر ت ملی ہے اس لئے شوبز سے الگ ہونیکا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا۔