گلوکاروں کے وفد کی صوبائی وزیر اطلاعات سے ملاقات

گلوکاروں کے وفد کی صوبائی وزیر اطلاعات سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)گلوکاروں کے ایک وفد نے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان سے الحمرا میں ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔وفد کے شرکاء میں حمیرا ارشد ،ملکو ،انور رفیع، خلیل حیدر ، جوجی علی خان ، جسی لائل پوریا، فرح انور اور ندیم فضل شامل ہیں۔گلوکاروں نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ شادی ہال میں دس بجے کی پابندی کی وجہ سے فنکاروں کو پرفارم کرنے کا موقع نہیں ملتا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ساؤنڈ سسٹم پر بھی پابندی ہے جسے فوری طور ختم کیا جائے،گلوکاروں نے مزید کہا کہ ٹکٹ والے شوزپر ٹیکس میں کمی کی جائے۔اس بارے میں گلوکارہ حمیرا ارشد نے بتایا کہ گلوکاروں کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے صوبائی وزیر نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہی،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فنکاروں کی رجسٹریشن کرے اور انہیں کارڈ جاری کرے جس کے ساتھ گلوکاروں کو مستحق فنکاروں کو آسان شرائط پر پلاٹ یا گھر دیئے جائیں کیونکہ ہمیں امداد نہیں بلکہ کام چاہیئے۔حمیرا ارشد نے کہا کہ جلد ہی تمام مسائل تحریری طور پر صوبائی وزیر کے حوالے کریں گے۔