حیدرآباد، پی ٹی آئی رہنما کی پولیس افسر سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

حیدرآباد، پی ٹی آئی رہنما کی پولیس افسر سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل

  

حیدر آباد(آ ئی این پی) تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدرعلی ہنگورو کی تھانہ مکی شاہ میں پولیس افسر اور اہلکاروں سے تلخ کلامی و بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف حیدرآباد کے سابق صدرعلی ہنگورونے تھانہ مکی شاہ میں پولیس افسر اور اہلکاروں سے تلخ کلامی و بدتمیزی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ علی ہنگورو نے سگریٹ پیتے ہوئے ڈیوٹی پرموجود اے ایس آئی ساجد الیاس سے تلخ کلامی کی، پولیس افسر نے انہیں سگریٹ پینے سے منع کیا جس پر علی ہنگورو نے پولیس افسر کو کہا کہ تم مجھے تمیز سکھا گے، میرا یہی طریقہ ہے، سگریٹ پی رہا ہوں کوئی چرس نہیں، ہمیں پولیس کو سیدھا کرنے کا ٹھیکا ملا ہوا ہے، جو غلط ہوگا اسے سیدھا کریں گے ۔ایس ایچ او تھانہ مکی شاہ سلمان فاروقی کا کہنا تھا کہ ہیرآباد کے رہائشی کی کار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا دی تھی، جس سے کھمبے پر نصب ٹرانسفارمر گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، اور گرنے والا ٹرانسفارمر مقامی کنسٹرکشن کمپنی کا ذاتی ٹرانسفارمر تھا۔سلمان فاروقی کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد پولیس نے دونوں فریقین کو تھانے میں بلا کر صلح کی درخواست کی تاہم علی ہنگورو 25 سے 30 افراد کولے کر تھانے میں گھس گئے اور ڈیوٹی افسر سمیت اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں بھی دیں۔

وڈیو وائرل

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -ملتان صفحہ آخر -