پاکستان کو مالیاتی پالیسی مزید سخت اور شرح منافع بڑھانے کی ضرورت ہے:آئی ایم ایف

پاکستان کو مالیاتی پالیسی مزید سخت اور شرح منافع بڑھانے کی ضرورت ہے:آئی ایم ...
پاکستان کو مالیاتی پالیسی مزید سخت اور شرح منافع بڑھانے کی ضرورت ہے:آئی ایم ایف

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کو مالیاتی پالیسی مزید سخت اور شرح منافع بڑھانے کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف کارپورٹ جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کی ضرورت ہے کیونکہ بڑھتا ہوا خسارہ، کم ہوتی معاشی ترقی اور زر مبادلہ کے ذخائر بڑے چیلنجز ہیں، پاکستان میں معیشت کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات ناکافی ہیں تاہم پاکستان کو ٹیکس اصلاحات اور ٹیکس آمدن بڑھانے کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے، سٹیٹ بینک کی خود مختاری مزید بڑھانے اور اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے اور نئی حکومت نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام درست اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے تھے جس کے دوران پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -سیاست -