سپریم کورٹ نے آرمی پبلک سکول پشاور حملہ واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کر دیا

سپریم کورٹ نے آرمی پبلک سکول پشاور حملہ واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کر ...
سپریم کورٹ نے آرمی پبلک سکول پشاور حملہ واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی پبلک سکول پشاور حملہ کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کر دیاجو ہائیکورٹ کے سینئر جج کی سربراہی میں کام کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی پبلک سکول پشاور حملہ کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ میں کی۔ازخودنوٹس کی سماعت میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کر دیاجو ہائیکورٹ کے سینئر جج کی سربراہی میں کام کرے گا جبکہ اے پی ایس پشاورحملہ کیس پر سپریم کورٹ کا بنایاہوا کمیشن چھ ہفتوں میں رپورٹ دے گا۔