”سب سے پہلا ایکشن وزیراعظم عمران خان کے خلاف لینا چاہیے “ چیف جسٹس نے یہ ریمارکس کیوں دیئے ؟ جان کر پوری پی ٹی آئی پریشان ہو جائے گی

”سب سے پہلا ایکشن وزیراعظم عمران خان کے خلاف لینا چاہیے “ چیف جسٹس نے یہ ...
”سب سے پہلا ایکشن وزیراعظم عمران خان کے خلاف لینا چاہیے “ چیف جسٹس نے یہ ریمارکس کیوں دیئے ؟ جان کر پوری پی ٹی آئی پریشان ہو جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس ثاقب نثار نے بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ سی ڈی اے کو سب سے پہلا ایکشن وزیراعظم عمران خان کے خلاف لینا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان درخواست گزار ہیں،ریگولر کرانے کے لیے پہلا قدم اٹھائیں، جس پر وزیر اعظم عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ بنی گالا کا گھر ریگولر کرانے کے لیے سی ڈی اے کے پاس جائیں گے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سی ڈی اے کے پاس آپ کیا لے کر جائیں گے؟ کیا وہ دستاویزات لے کر جائیں گے جن میں نقشے کا کوئی ثبوت نہیں ؟، سی ڈی اے کو سب سے پہلا ایکشن وزیراعظم کے خلاف لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر بنی گالہ میں تجاوزات سے متعلق سروے آف پاکستان کی رپورٹ پیش کی گئی تھی۔ جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ جنہوں نے غیر قانونی تعمیرات کیں ان سے جرمانے لیے جائیں، حکومت اپنے جرمانے بھی ادا کرے اور دوسرے لوگوں سے بھی لے، گھر ریگولرائز کرانے کے لئے سب سے پہلے عمران خان کوفیس ادا کرنا ہوگی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -