معروف اینکر پرسن رابعہ انعم کو ایسا میسج آگیا کہ دیکھ کر ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی ، آپ کیلئے بھی ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا

معروف اینکر پرسن رابعہ انعم کو ایسا میسج آگیا کہ دیکھ کر ان کی حیرت کی انتہا ...
معروف اینکر پرسن رابعہ انعم کو ایسا میسج آگیا کہ دیکھ کر ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی ، آپ کیلئے بھی ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )جعل سازی کے ذریعے لوگوں سے پیسے بٹورنے کیلئے دھوکے باز ایسے ایسے طریقے اپناتے ہیں کہ انسانی عقل بھی دنگ رہ جاتی ہے تاہم حکومت اور سیکیورٹی فورسز عوام کو ایسے دھوکہ بازوں سے محفوظ رکھنے کیلئے آگاہی مہم بھی چلاتی رہتی ہیں ۔ایک ایسا ہی دھوکہ بازی کا پیغام رابعہ انعم کو بھی آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایسا ہی دھوکہ آج کل موبائل فون پر انعامات جیتنے کے میسجز بھیج کر کیا جارہاہے کبھی فہد مصطفیٰ کے ” جیتو پاکستان “ کے نام پر فراڈ کیا جاتاہے تو کبھی بینظیر انکم سپورٹ کے نام پر ۔ پاکستان میں شائد ہی ایسا کوئی موبائل فون صارف ہو گا جسے بینظیر انکم سپورٹ کا یہ والا پیغام موصول نہ ہوا ہو کہ ” آپ کے بینظیر انکم سپورٹ میں 34 ہزار روپے آئے ہیں اور یہ پیسے حاصل کرنے کیلئے نیچے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں ۔“ جب کو ئی شہری ان کے جال میں پھنس جاتاہے تو اسے پیسے حاصل کرنے کیلئے موبائل پر لوڈ کروانے کیلئے کہتے ہیں ۔
تاہم یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ معروف اینکر پرسن رابعہ انعم کو بھی بینظیر انکم سپورٹ کے نام پر لوٹنے والے جعل سازوں کا میسج موصول ہوا جس میں انہیں 34 ہزار ملنے کی اطلاع دی گئی اور کہا گیا کہ نیچے دیئے گئے نمبر پر کال کریں ۔رابعہ انعم نے اس پیغام کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ” میرا خیال تھا کہ نئے پاکستان میں ہماری اس سے جان چھوٹ جائے گی ۔“

مزید :

قومی -