ذوالفقارعلی بھٹو کانواسہ ہوں،اپنا قانونی حق استعمال کروں گا،امید ہے بی بی قتل کیس میں ہمیں انصاف ملے گا: بلاول بھٹو زرداری

ذوالفقارعلی بھٹو کانواسہ ہوں،اپنا قانونی حق استعمال کروں گا،امید ہے بی بی ...
ذوالفقارعلی بھٹو کانواسہ ہوں،اپنا قانونی حق استعمال کروں گا،امید ہے بی بی قتل کیس میں ہمیں انصاف ملے گا: بلاول بھٹو زرداری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سب نے بی بی کوکہاتھا ان کی جان کوخطرہ ہے، ذوالفقارعلی بھٹو کانواسہ ہوں،اپنا قانونی حق استعمال کروں گا، امید ہے بی بی قتل کیس میں ہمیں انصاف ملے گا۔

بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کے لئے آئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری انتخابی مہم کے دوران بی بی کی جان کوخطرہ تھااور خدشات کے باوجود بی بی کوسیکیورٹی مہیا نہیں کی گئی، کرائم سین دھونے پرہم نے بہت اعتراض اٹھایاجبکہ پرویز مشرف پرحملہ ہواتوبہت عرصہ تک کرائم سین کومحفوظ رکھاگیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سب ججز قابل احترام ہیں،کیس میں بتایاگیامشرف سے متعلق کوئی فیصلہ ہی نہیں کیاگیا، وہ بھاگے ہوئے ہیں جبکہ واقعہ میں ملوث افسران کودوبارہ ڈیوٹی پربحال کردیاگیا۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سب نے بی بی کوکہاتھا ان کی جان کوخطرہ ہے، ذوالفقارعلی بھٹو کانواسہ ہوں،اپنا قانونی حق استعمال کروں گا، امید ہے بی بی قتل کیس میں ہمیں انصاف ملے گا۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -