امریکہ امداد بحال کرے‘ طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کرینگے : شاہ محمود

امریکہ امداد بحال کرے‘ طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کرینگے : شاہ ...
امریکہ امداد بحال کرے‘ طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کرینگے : شاہ محمود

  

واشنگٹن (ویب ڈیسک) واشنگٹن میں قائم ایک تھنک ٹینک یونائٹڈ سٹیٹس انسٹی ٹیوٹ فار پیس میں منعقد ہوئے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات میں بہتری افغانستان کے حالات میں بہتری پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے واشنگٹن جانے کا راستہ کابل سے ہو کر گزرتا ہے۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور امریکی حکومتوں میں اس بات پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل عسکری نہیں ہے بلکہ مصالحت پر مبنی سیاسی حل ہی کامیاب رہے گا۔ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے اپنا پورا اثر و رسوخ استعمال کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان کا طالبان پر اثرو رسوخ بہت کم ہو چکا ہے۔

امریکہ پر زور دیتے ہوتے کہا کہ پاکستان کی امداد بحال کی جائے۔ امریکہ کی افغانستان میں ناکامیوں کی ذمہ داری پاکستان پر نہیں ڈالی جاسکتی۔ امریکی وزیر خارجہ ہماری بات سننے کیلئے تیار ہیں اور وہ اب امید کے ساتھ اسلام آباد کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ افغانستان میں نئے امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کو پاکستان کے حوالے سے بیان دینے سے تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

مزید :

بین الاقوامی -