سپریم کورٹ کا ڈیپوٹیشن پر موٹروے پولیس میں آئے افسران کو واپس بھجوانے کا حکم

سپریم کورٹ کا ڈیپوٹیشن پر موٹروے پولیس میں آئے افسران کو واپس بھجوانے کا حکم
سپریم کورٹ کا ڈیپوٹیشن پر موٹروے پولیس میں آئے افسران کو واپس بھجوانے کا حکم

  

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے ڈیپوٹیشن پر موٹروے پولیس میں آئے افسران کو واپس بھجوانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے صوبائی پولیس افسروں کی موٹروے پولیس میں بھرتی کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے موٹروے پولیس میں ڈیپوٹیشن افسران کو واپس بھجوانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ گریڈ 7 سے اوپر کے تمام افسران کو بتدریج واپس بھجوایا جائے۔ فیصلے میں موٹروے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ موٹروے پولیس ایف پی ایس سی کے ذریعے نئی بھرتیاں کرے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ افسران کو اصل اداروں کو واپس بھجوانے سے سینیارٹی کے مسائل پیدا ہوں گے جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے حکم دیا کہ واپس جانے والوں کو ان کے بیج میٹ کے برابر سینیارٹی ملے گی۔

مزید :

قومی -