سپریم کورٹ نے ریلوے کی زمین بیچنے پرپابندی عائد کردی

سپریم کورٹ نے ریلوے کی زمین بیچنے پرپابندی عائد کردی
سپریم کورٹ نے ریلوے کی زمین بیچنے پرپابندی عائد کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریلوے کی زمین ٹھیکے اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کو دینے کے معاملے کی سماعت میں سپریم کورٹ نے ریلوے کی زمین بیچنے پرپابندی عائد کرتے ہوئے ریلوے حکام سے زمینوں کی فروخت سے متعلق جواب طلب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے کی زمین ٹھیکے اورہاؤسنگ سوسائٹیز کو دینے کے معاملہ کی سماعت چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ زمین ریاست کی ہے،وزارت ریلوے فروحت نہیں کر سکتی، ریلوے ریاست کی زمین استعمال تو کرسکتا ہے فروخت نہیں۔سپریم کورٹ نے ریلوے حکام سے زمینوں کی فروخت سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -اسلام آباد -