بیرون ملک10ہزارجائیدادوں کی تفصیلات ملی ہیں،پراپرٹی کی تفصیلات لندن اوردبئی کی ہیں:معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر

بیرون ملک10ہزارجائیدادوں کی تفصیلات ملی ہیں،پراپرٹی کی تفصیلات لندن اوردبئی ...
بیرون ملک10ہزارجائیدادوں کی تفصیلات ملی ہیں،پراپرٹی کی تفصیلات لندن اوردبئی کی ہیں:معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبرنے کہا ہے کہ بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات مل گئی ہیں جن کی تحقیقات کا عمل شروع ہوچکا ہے اور 300 پراپرٹی مالکان کونوٹس جاری کردیئے ہیں،10ہزارپراپرٹی کی تفصیلات لندن اوردبئی کی ہیں۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبرکا کہنا تھا کہ ریکوری افسران سپریم کورٹ کے حکم پرکام کررہے ہیں، ہر2ہفتے بعد کارروائی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہیں، فالودے والوں سے ڈھائی ،ڈھائی ارب کے اکاؤنٹ مل رہے ہیں، ایف آئی اے بے نام داراکاؤنٹس کے بارے میں تحقیقات کررہی ہے، بے نامی اکاؤنٹس میں رقم منتقلی کی معلومات مل رہی ہیں، بددیانت حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کوفروغ دینے والے قانون بنائے، پشاورمیں ٹھیلے والے کے اکاؤنٹ سے25کروڑروپے ملے، اسحاق ڈار نے سوئس اکاؤنٹس سے متعلق کارروائی پرعملدرآمدنہیں ہونے دیا، سوئس کیسزپربھی کام ہوگا۔ شہزاداکبر کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات موجودتھیں لیکن کارروائی نہیں کی گئی، بیرون ملک بھیجے گئے پیسوں کوواپس لاکر اپنا ظاہرکیاجاتا ہے، بیرون ملک 10ہزارجائیدادوں کی تفصیلات ملی ہیں جن کی تحقیقات کا عمل شروع ہوچکا ہے، 10ہزارمیں سے آدھی کی تفصیل پہلے سے موجود تھیں، 10ہزارپراپرٹی کی تفصیلات لندن اوردبئی کی ہیں،دبئی میں 3 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تفصیل موصول ہوئی ہیں،بیرون ملک اثاثے رکھنے والے 300لوگوں کی فہرست تیارکرلی ہے جنہیں نوٹس جاری کردیئے ہیں جبکہ ٹاسک کمیٹی ارکان کے نام چن لیے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -