وہ تسبیح جسے پڑھنے والوں کے حق میں فرشتے اللہ تبارک تعالٰی سے گڑگڑا کر سفارش کرتے ہیں

وہ تسبیح جسے پڑھنے والوں کے حق میں فرشتے اللہ تبارک تعالٰی سے گڑگڑا کر سفارش ...
وہ تسبیح جسے پڑھنے والوں کے حق میں فرشتے اللہ تبارک تعالٰی سے گڑگڑا کر سفارش کرتے ہیں

  

لاہور(شاہدنذیر چودھری)مجھے وظائف پڑھنے کا بڑا شوق ہے ۔میں روزانہ کئی طرح کی تسبیحات پڑھتا ہوں ۔اس میں دعائیں بھی ہوتی ہیں،آیات مبارکہ بھی اور اسمائے ربیّ پر مبنی وظائف بھی ۔میں نماز فجر سے رات سونے تک اپنے معمول کے مطابق یہ کام کرتا رہتا ہوں ،الحمد اللہ مجھ پر کبھی یہ گراں نہیں گذرا کہ میں اپنے کاموں کی جانب توجہ دینے کی بجائے صرف عبادات میں ہی کیوں لگا رہتا ہوں ۔یہ میرا ذاتی فعل ہے ،میرے کام کبھی متاثر نہیں ہوتے ۔میں جو بھی وظیفہ پڑھتا ہوں اسکا زیادہ سے زیادہ وقت پانچ منٹ ہوگا ۔مجھے اس سے سکون ملتا ہے ۔لیکن میں نے محسوس کیا ہے کہ میں بہت تھکا تھکا رہتا ہوں،جسمانی بیماریاں بڑھتی جارہی ہیں۔میں گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ آپ میرا استخارہ کرکے مجھے آپ کوئی ایسی تسبیح تجویز کریں کہ جسے پڑھوں تو اللہ کے ہاں وہ جلد مقبول ہوجائے اور مجھے روحانی طور پر بھی اور دنیاوی طور پر بھی ترقی اور خوشحالی نصیب ہو،(منیب اختر،کھاریاں )

جواب ۔اللہ آپ کے درجات بلند فرمائے ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ کاذکرہی دلوں کا سکون ہے ۔ہمارے لوگوں نے دلوں کا سکون پانے کے لئے کئی طرح کے مشاغل اپنا رکھے ہیں ۔کوئی ہمہ وقت وٹس ایپ سے کھیلتا ہے یا کوئی فیس بک پر بلاوجہ وقت ضائع کرتا ہے ۔کسی کو فلموں ڈراموں اور گانوں سے سکون کا ٹھرک ہے ۔یہ سب بہلاوے ہیں،آپ نے درست فرمایا کہ اللہ کا ذکر کرنے میں وقت ضائع نہیں ہوتا ۔اٹھتے بیٹھتے ،چلتے پھرتے ،لیٹے ہوئے آپ ذکر الٰہی کرسکتے ہیں ۔دعائیں مانگ سکتے ہیں ۔ تسبیحات پڑھ سکتے ہیں۔وظائف کے بارے میں بزرگ فرماتے ہیں کہ ایک جگہ بیٹھ کر باوضو ہوکر کرنے چاہیءں اور کسی باشرع کی ہدایت پر وظائف کرنے چاہیءں ۔وظائف کے لئے کچھ شرائط بیان کی جاتی ہیں ۔اس لئے آپ معمولات کے دوران تسبیحات کیا کریں تو زیادہ بہتر ہے ۔استخارہ کی رو سے آپ’’ یا مالک القدوس ‘‘ کی تسبیح کیا کریں ۔ بزرگان دین یہ تسبیح کیا کرتے ہیں،جب کوئی ذاکر یہ تسبیح کرتا ہے تو فرشتے اللہ سے اسکی سفارش کرتے ہیں کہ اسکی دعا قبول ہو۔روحانی اور ظاہری اسباب میں ترقی کے لئے یہ تسبیح روزانہ تین سو تیرہ بار پڑھنی چاہئے۔اس تسبیح کا ذاکر بے شمار مسائل سے بچ نکلتا ہے ۔(استخارہ کے ذریعے ہر طرح کے معاملات کے حل میں رہ نمائی حاصل کرنے کے لئے اپنا نام ،والدہ کا نام ،شہر،کاروبار ،عمر مفصل سوال لکھ کر ای میل کریں ،جواب باری آنے پر دیا جائے گا systemtoday14@yahoo.com )

مزید :

روشن کرنیں -