ماﺅنٹین ڈیو سے لاکھوں روپے انعام حاصل کرنے کا شاندار موقع، کمپنی نے کیاکام شروع کردیا؟ پاکستانیوں کے دل جیت لیے
لاہور(پروموشنل ریلیز ) ماﺅنٹین ڈیو پاکستان میں ایڈونچر کے متلاشیوں کے لیے اگلا مورچہ ثابت ہو رہا ہے اور ماﺅنٹین ڈیو سے محبت کرنے والوں کے لیے ماﺅنٹین ڈیونے نیا سٹیج سجایا ہے جو سال کے پرکشش ترین ایونٹس میں سے ایک ہے۔ 3اکتوبر کو ماﺅنٹین ڈیو نے بین الاقوامی گیمنگ کمپنی ای ایس ایل کے اشتراک سے اپنے پہلے گیمنگ پلیٹ فارم کا اعلان کیا تھا جس کا نام ماﺅنٹین ڈیو گیمرز ایرینا ہے۔
ماﺅنٹین ڈیوگیمرز ایرینا پاکستان کی سب سے بڑی گیمنگ چیمپیئن شپ بننے جا رہی ہے جس میں فاتحین کو 10لاکھ روپے تک نقد انعام دیا جائے گا۔ اس چیمپئن شپ میں پاکستان کے چوٹی کے گیمرز سی ایس:جی او اور ڈوٹا 2میں پاکستان کی بہترین گیمنگ ٹیم کے ٹائٹل کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
اس مقابلے کی شروعات ہو چکی ہیں جو اگلے تین ماہ جاری رہے گااور اس میں سی ایس :جی او اور ڈوٹا کے لیے حتمی چیمپیئن ٹیموں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ماﺅنٹین ڈیو گیمرز ایرینا کی اس شروعات سے گیمز کے دلدادہ لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ایک پرکشش ٹی وی سی جاری کر دیا گیا ہے اور ٹرافی کی بھی تقریب رونمائی ہو چکی ہے، جس میں فیروز خان، میرا سیٹھی، میکال ذوالفقار، عمران عباس، حریم فاروق اور سبل چودھری سمیت ستاروں کی ایک کہکشاں شریک تھی۔
پیپسی کو کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر سلمان بٹ نے اس موقع پر پاکستان میں گیمنگ کے مستقبل اور بین الاقوامی سطح پراس کی استعدادکے حوالے سے بات کی۔ انہوں نے ماﺅنٹین ڈیو کی طرف سے پرجوش گیمرز کو یہ پلیٹ فارم مہیا کیے جانے کے متعلق بھی بتایا جہاں یہ گیمرز اپنی مہارت دکھا سکتے ہیں اور اس شعبے میں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔
اس ایونٹ میں مقابلے کے تکنیکی پہلوﺅں پر بات کرنے کے لیے اور چیمپیئن شپ کے متعلق سوالوں کے جوابات دینے کے لیے ای ایس ایل کی ٹاپ مینجمنٹ کو مدعو کیا گیا تھا۔ڈنر کے بعد یہ ایونٹ اختتام پذیر ہوا اور آخر میں ’کال بینڈ‘ نے فن کا مظاہرہ کیا جس نے حاضرین کے دلوں کی دھڑکنیں تیز کر دیں۔
پاکستان میں گیمنگ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اور گیمنگ کی جگہوں پر انتہائی چھوٹے پیمانے پر محدود ہے لیکن ماﺅنٹین ڈیو گیمرز ایرینا ملک میں گیمنگ کی وضع قطع ہی بدل کر رکھ دے گا۔ اس مقابلے کے لیے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے اور اس حوالے سے آئندہ تفصیلات ماﺅنٹین ڈیو کے آفیشل پیجز پر شیئر کی جائیں گی۔مزید تفصیلات کے لیے ہمارے فیس بک پیج www.facebook.com/mountaindewpk وزٹ کریں.