سعودی عرب کی عمرہ زائرین کیلئے دو ہزار ریال شرط ختم کرنے کی یقین دہانی

سعودی عرب کی عمرہ زائرین کیلئے دو ہزار ریال شرط ختم کرنے کی یقین دہانی
سعودی عرب کی عمرہ زائرین کیلئے دو ہزار ریال شرط ختم کرنے کی یقین دہانی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے پاکستانیوں کیلئے دوسری بار عمرہ کرنے پر 2 ہزار ریال جمع کرانے کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔نور الحق قادری نے حج و عمرہ زائرین پر 40 سال عمر کی شرط بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔سعودی سفیر فہیم اختر نے عمرہ زائرین کیلئے عمر اور دو ہزار ریال جمع کرانے کی شرط ختم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے پاکستانیوں کےلئے مزید آسانیاں بھی پیدا کی جائیں گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -