تنوشری دتہ کا نانا پاٹیکر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لیکن مردوں میں سے کن معروف ترین اداکاروں کو ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا؟ حیران کن خبرآگئی

تنوشری دتہ کا نانا پاٹیکر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لیکن مردوں میں سے کن ...
تنوشری دتہ کا نانا پاٹیکر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لیکن مردوں میں سے کن معروف ترین اداکاروں کو ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا؟ حیران کن خبرآگئی

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں بڑی تعداد میں خواتین سامنے آرہی ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہیں جنسی طور پرہراساں کیا گیا، پچھلے دنوں بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے بھی اداکار ناناپاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ اس کے بعد سے متعدد خواتین جنسی طور پرہراساں کیے جانے کے خلاف اپنی آواز بلند کررہی ہیں ۔

بالی ووڈمیں اداکاروں (مردوں) کی طرف سے ایک نیا انکشاف ہواہے کہ صرف اداکارائیں (خواتین) ہی جنسی طور پرہراساں نہیں کی گئیں ہیں بلکہ بالی ووڈ کےکئی بڑے اداکار بھی مختلف مواقعوں پر جنسی ہراسانی کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میں :

رنویر سنگھ

 

پدماوت اداکار رنویر سنگھ کا جنسی ہراساں ہونے کے حوالے سے کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کی ابتدا میں جنسی ہراسانی کاسامنا کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ کاسٹنگ ڈائریکٹر نے انہیں کام کے سلسلے میں اپنے گھر مدعو کیا اوران کے ساتھ تعلقات قائم کرنا چاہا تاہم رنویر سنگھ نے انہیں منع کردیا جس پر ڈائریکٹر کا دل ٹوٹ گیا۔

آیوشمان کھرانہ

بھارتی اداکار آیوشمان کھرانہ نے بھارتی میڈ یا کو بتایا کہ جب انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری جوائن کی اور وہ ٹی وی پر کام کررہے تھےتو اس وقت ایک کاسٹنگ ڈائریکٹرنے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

انوراگ کیشپ

بھارتی ہدایت کار انوراگ کیشپ بھی جنسی ہراسانی کاشکار ہوچکے ہیں، انہوں نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ انہیں گیارہ سال کی عمر میں جنسی طور پر ہراساں کیاگیا تھا۔

اکشے کمار

بالی ووڈ کے نامور کھلاڑی اداکار اکشے کمارنے بھی اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں جنسی ہراسانی کاسامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے اپنے ساتھ ہوئے واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب ان کی عمر 6 سال تھی تو انہیں لفٹ میں موجود لفٹ مین نے غلط طرح سے ہاتھ لگایا تھا۔

عرفان خان

 عرفان خان کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ انہیںنا صرف مرد بلکہ خواتین کی جانب سے بھی جنسی طور پر ہراساں کیاگیا اور انہیں تعلقات قائم کرنے کے لیےبھی کہا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -تفریح -