”شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد اب یہ کام ہو گا“فواد چوہدری میدان میں آ گئے ، حیران کن دعویٰ کر دیا

”شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد اب یہ کام ہو گا“فواد چوہدری میدان میں آ گئے ، ...
”شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد اب یہ کام ہو گا“فواد چوہدری میدان میں آ گئے ، حیران کن دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ تو پہلی گرفتاری ہے آگے بہت بہت بڑے نام گرفتار ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اب احتساب کا عمل مزید تیز ہو گااور احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری ابھی پہلی گرفتاری ہے ابھی آگے بہت بہت بڑے نام گرفتار ہوں گے ۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف صاف پانی سکینڈل کی تحقیقات کیلئے نیب میں پیشی کیلئے آئے اور اس دوران انہیں حراست میں لے لیا گیا جبکہ شہبازشریف پر غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔