” آپ جو کہتے رہے وہ میں کرتا رہا اور ۔۔۔“نیب نے آخری پیشی کے موقع پر کس شخص کو شہبازشریف کے سامنے بٹھایا ؟ سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

” آپ جو کہتے رہے وہ میں کرتا رہا اور ۔۔۔“نیب نے آخری پیشی کے موقع پر کس شخص کو ...
” آپ جو کہتے رہے وہ میں کرتا رہا اور ۔۔۔“نیب نے آخری پیشی کے موقع پر کس شخص کو شہبازشریف کے سامنے بٹھایا ؟ سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نجی ٹی وی جیونیوز کے صحافی رئیس نے دعویٰ کیاہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو فواد حسن فواد کے انکشافات کے بعد حراست میں لیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صحافی رئیس انصاری کا کہناتھا کہ آخری پیشی کے موقع پر شہبازشریف اور فواد حسن فواد کو آمنے سامنے بٹھایا گیا جس دوران فوا د حسن فواد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” میاں صاحب جس طرح آپ کہتے رہے ہیں وہ میں کرتا رہا ، میں نے اپنے طور پر کچھ بھی نہیں کیا جو بھی کیا وہ آپ نے کیاہے ۔“

نجی ٹی وی دنیا نیوز کا کہناہے کہ فوا دچوہدری کے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد شہبازشریف کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ فواد چوہدری نے شہبازشریف کے خلاف تحریر بیان بھی لکھ کر دیاہے۔

دوسری جانب نیب نے شہبازشریف کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ شہبازشریف کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور انہیں آشیانہ کمپنی کیس میں گرفتار کیا گیاہے ۔نیب کی جانب سے شہبازشریف کی گرفتاری کی اطلاع سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی دیدی ہے ۔

شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد نیب لاہور کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

مزید :

قومی -