شہباز شریف کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی میدان میں آ گئی ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر نوازشریف کو بھی یقین نہیں آئے گا

شہباز شریف کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی میدان میں آ گئی ایسا اعلان کر دیا کہ سن ...
شہباز شریف کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی میدان میں آ گئی ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر نوازشریف کو بھی یقین نہیں آئے گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے گرفتاری کو پارلیمان کی توہین قرار دے دیا ۔

نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے شہباز شریف کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کی اس انداز میں گرفتاری پارلیمان کی توہین ہے،حکومت انتقامی کارروائیوں سے گریزکرے، 100 روزہ پروگرام کی ناکامی پرحکومت ایسے قدم اٹھا رہی ہے۔

واضح رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف صاف پانی سکینڈل کی تحقیقات کیلئے نیب میں پیشی کیلئے آئے اور اس دوران انہیں اّشیانہ کمپنی کیس میں حراست میں لے لیا گیا،آشیانہ کمپنی کیس میں شہبازشریف پر غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

مزید :

قومی -