سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت پر ایران میدان میں آگیا، سب سے بڑا اعلان کردیا
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت پر ایران بھی میدان میں آ گیا ہے اور اس حوالے سے ایک بڑا اعلان کر دیا ہے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق پاکستانی میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ ایران کو سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک کی سی پیک میں شمولیت پر کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ سی پیک محض تجارتی یا کاروباری منصوبہ نہیں ہے بلکہ اس سے خطے کے تمام ممالک کو متحد ہونے کا ایک پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔مہدی ہنردوست نے ان خیالات کا اظہار کوئٹہ کے 5روزہ دورے کے دوران کیا جس میں ایرانی قونصل جنرل اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر ایرانی سفیر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کو متحد ہونا چاہیے تاکہ ان سازشوں کا مقابلہ کر سکیں جو ان کے خلاف کی جا رہی ہیں۔پاکستان اور ایران سٹریٹجک پارٹنر اور اسلامی برادر ملک تھے اور رہیں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دہائیوں سے بھائی چارے کے تعلقات قائم ہیں۔تاہم بعض شرپسند عناصر پاک ایران بارڈر کے پار حملے کرکے ہمارے برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ ہم ایسے عناصر کو قطعی طور پردونوں ممالک کے تاریخی تعلقات پر اثرانداز نہیں ہونے دیں گے۔