’مجھے دیکھ کر لوگوں کو لگتا تھا کہ میں حاملہ ہوں لیکن دراصل وجہ یہ تھی کہ۔۔۔‘ خاتون کس وجہ سے حاملہ نظر آنے لگی؟ ایسی وجہ جو آج تک کسی نے سوچی بھی نہ ہوگی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کا پیٹ بڑھ گیا اور لوگ اسے حاملہ سمجھنے لگے لیکن حقیقت میں اس کا پیٹ بڑھنے کی وجہ ایسی حیران کن تھی کہ کسی نے کبھی سوچی بھی نہ ہو گی۔ میل آن لائن کے مطابق لندن کی رہائشی کیلی ہیننگ نامی خاتون کو دائمی قبض اور ایبڈومینل کریمپس کے عارضے لاحق تھے۔ اس کی قبض کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ہفتے میں محض ایک بار ہی ٹوائلٹ جاتی تھی اور یہی اس کا پیٹ بڑھ جانے کی وجہ تھی۔ایبڈومینل کریمپس میں بھی انسان کا پیٹ پھول جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کیلی کا مرض اتنا شدید تھا کہ وہ اکثر پوری پوری رات سو نہیں پاتی تھی اور کئی کئی گھنٹے ٹوائلٹ میں بیٹھی رہتی تھی۔اس کی یہ حالت 10سال تک رہی۔ ڈاکٹر اسے بتاتے کہ وہ آئی بی ایس (ایسا مرض جس میں پیٹ درد ہوتا ہے اور پاخانے میں مشکل پیش آتی ہے)لاحق ہے تاہم کوئی دوا اس پر اثر نہ کرتی۔ پھر کیلی نے اپنے پرسنل ٹرینر سے مشورہ کیا، جس نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس کا یہ عارضہ ممکنہ طور پر کھانے کی کیسی ایک یا ایک سے زائد اشیاءکی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ ٹرینر کے کہنے پر کیلی نے ایک ٹیسٹ کرایا تو اس کا خدشہ درست ثابت ہو گیا۔
ٹیسٹ کے نتائج میں معلوم ہوا کہ کیلی کی یہ حالت گائے کے دودھ، انڈے کی سفیدی، مسور کی دال، خمیر، بَک ویٹ (Buckwheat) اور گلوٹن (Gluten)کی وجہ سے تھی۔ ان اشیاءکو اس کا جسم برداشت نہیں کرتا تھا۔ یہ معلوم ہونے پر کیلی نے فوری طور پر یہ اشیاءاپنی خوراک سے نکال دیں اور کچھ ہی عرصے میں وہ مکمل صحت مند ہو گئی۔کیلی کا کہنا ہے کہ ”میں آج بھی اپنے اس مرض کے بارے میں سوچتی ہوں تو خوفزدہ ہو جاتی ہوں۔ ان تمام سالوں میں جو سب سے زیادہ ناگوار گزرنے والی چیز تھی وہ یہ تھی کہ لوگ میرا بڑھا ہوا پیٹ دیکھ کر مجھے حاملہ سمجھ لیتے تھے اور میرے بتانے پر بھی یقین نہیں کرتے تھے۔“