’جو بچے ماں کا دودھ پیتے ہیں بڑے ہوکر ان کی۔۔۔‘ سائنسدانوں نے ماں کا دودھ پینے کا سب سے اہم ترین فائدہ بتادیا

’جو بچے ماں کا دودھ پیتے ہیں بڑے ہوکر ان کی۔۔۔‘ سائنسدانوں نے ماں کا دودھ ...
’جو بچے ماں کا دودھ پیتے ہیں بڑے ہوکر ان کی۔۔۔‘ سائنسدانوں نے ماں کا دودھ پینے کا سب سے اہم ترین فائدہ بتادیا

  

بیلفاسٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) بچے کے لیے ماں کے دودھ کے بے شمار فوائد ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے اس کا ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے جو کبھی کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے 9ہزار افراد پر تجربات کے بعد نتائج میں بتایا ہے کہ جو لوگ اپنی ماﺅں کا دودھ پی کر بڑے ہوتے ہیں وہ 50سال کی عمر کو پہنچ کر ڈبے کا دودھ پی کر پلنے والوں سے 10فیصد زیادہ کماتا ہے۔

بیلفاسٹ کی کوئنز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جو بچے ماں کا دودھ پی کر بڑے ہوتے ہیں ان کے دماغ کی نشوونما دوسروں سے بہتر ہوتی ہے اور ان کو مختلف قسم کی الرجی اور بیماریاں لاحق ہونے کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ 50سال کی عمر کو پہنچ کر بھی دوسروں سے زیادہ بہتر جسمانی و ذہنی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اوراس کے نتیجے میں ان کی آمدنی زیادہ ہوتی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر مارک مک گوورن کا کہنا تھا کہ ”بچے کے لیے ماں کے دودھ کے اس قدر فوائد ہیں کہ حکومتوں کو اس کے متعلق آگہی مہمات چلانی چاہئیں۔ برطانیہ اور دیگر ممالک میں ماﺅں کے بچوں کو دودھ پلانے کی شرح خطرناک حد تک کم ہو چکی ہے۔ تشہیری مہمات کے ذریعے خواتین کو بچوں کو دودھ پلانے کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے۔ اگر آج حکومت اس کام پر رقم خرچ کرتی ہے تو مستقبل میں زرخیز ذہن یہ رقم ملکی معیشت کو واپس لوٹادیں گے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -