’دیکھنا آج میں اس کے ساتھ۔۔۔‘ برطانیہ میں مقیم پاکستانی اپنی بیوی کے ساتھ کیا شرمناک حرکت کر کے فیس بک پر خاندان والوں کو لائیو دکھاتا رہا؟ جان کر ہی انسان کانپ اُٹھے

’دیکھنا آج میں اس کے ساتھ۔۔۔‘ برطانیہ میں مقیم پاکستانی اپنی بیوی کے ساتھ ...
’دیکھنا آج میں اس کے ساتھ۔۔۔‘ برطانیہ میں مقیم پاکستانی اپنی بیوی کے ساتھ کیا شرمناک حرکت کر کے فیس بک پر خاندان والوں کو لائیو دکھاتا رہا؟ جان کر ہی انسان کانپ اُٹھے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں خواتین پرگھریلو تشدد کی شرح خوفناک حد تک بلند ہے اور ان ممالک کے لوگ مغربی ملکوں میں جا کر بھی نہیں سدھرتے۔ اب برطانیہ میں مقیم ایک پاکستانی نے اپنی بیوی کے ساتھ غیرانسانی سلوک کی ایسی بھیانک مثال قائم کر دی ہے کہ سن کر ہی آدمی کانپ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق 38سالہ رحمان اللہ نامی یہ شخص اپنی بیوی کی جوتوں سے پٹائی کرتا رہا اور ساتھ ہی یہ سب کچھ فیس بک پر لائیو ویڈیو کے ذریعے پاکستان میں مقیم اپنے اور اپنی بیوی کے خاندان والوں کو بھی دکھاتا رہا۔

رحمان اللہ نے لائیو ویڈیو میں ہاتھ میں ایک چھری بھی پکڑ رکھی تھی اوراپنی بیوی کو بالوں پکڑ کر گھسیٹ رہاتھا اور اپنے خاندان والوں کو کہہ رہا تھا کہ ”آج میں اسے قتل ہی کر دوں گا۔“رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو دیکھ کر پولیس نے رحمان اللہ کو گرفتار کر لیا اور عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اسے 14ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رحمان اللہ دو بچوں کا باپ ہے اور برطانوی شہر کروئیڈن(Croydon)میں رہتا ہے۔

پراسیکیوٹر فئے رولف نے کروئیڈن کراﺅن کورٹ میں بتایا کہ ”رحمان اللہ اور اس کی اہلیہ کی 13سال قبل شادی ہوئی تھی تاہم ایک سال قبل ان میں علیحدگی ہو گئی۔ خاتون بچوں کے ساتھ الگ رہائش پذیر تھی تاہم رحمان اللہ اپنی گاڑی پر بچوں کو سکول چھوڑتا تھا۔ واقعے کے روز اس نے اپنی بیٹی کو بہلا کر اس سے گھر کے مرکزی دروازے کی چابی لے لی اور اسے سکول چھوڑنے کے بعد گھر میں گھس کر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔“

مزید :

برطانیہ -