شہباز شریف کی گرفتاری25 جولائی کی طرح الیکشن سے پہلے کی گئی انتقامی کارروائی ہے، رانا ثنا اللہ

شہباز شریف کی گرفتاری25 جولائی کی طرح الیکشن سے پہلے کی گئی انتقامی کارروائی ...
شہباز شریف کی گرفتاری25 جولائی کی طرح الیکشن سے پہلے کی گئی انتقامی کارروائی ہے، رانا ثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )رکن قومی اسمبلی رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ آشیانہ ہاوسنگ سکیم سے پہلے لوگوں سے کوئی پیسا لیا گیا ہو، ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے، اس منصوبے میں پہلے گھر بنائے گے، پھر لوگوں کو چابیاں دی گئیں، فواد حسن فواد کو بھی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاکہ کرپشن تو تب ثابت ہوگی جب سرکاری خزانے سے ایک پیسہ بھی خرچہ ہو، آشیانہ ہاوسنگ سکیم میں کسی کمپنی کو سرکاری خزانہ سے ایک روپے کی بھی ادائیگی نہیں ہوئی،جو پیسے کمپنی بنانے میں خرچ ہوئے یا کسی نے تنخواہ لی، اس میں شہباز شریف نے تو پیسے نہیں لئے، پرائیوٹ کمپنی کے سی ای او کی تنخواہیں اس سے بہت زیادہ ہوتی ہیں، پرائیوٹ کمپنی کے سی ای اوز کی تنخواہیں ایک ایک کروڑ ہوتی ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ سب کچھ ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لئے کیا جا رہا ہے، یہ 25 جولائی کی طرح الیکشن سے پہلے کی گئی انتقامی کارروائی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ ضمنی الیکشن میں کلین سویپ کرنے جا رہی ہے، اگر یہ ابتدائے عشق ہے تو انتہائے عشق ہم کریں گے، یہ سب بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں۔