پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہور میں بڑی کارروائی، 3 لاکھ گندے انڈے پکڑ لئے
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں گندے انڈوں کا سپلائی نیٹ ورک توڑنے کے لیے جاری کارروائیو ں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے3 لاکھ گندے انڈے پکڑ لئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک اور کھیپ پکڑ لی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقے سلامت پورہ میں 2 کولڈ سٹورز میں رکھے 3 لاکھ 64 ہزار گندے انڈے برآمد کرلیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق گندے انڈوں کو مختلف ہیچریوں سے اکٹھا کر کے ڈرموں کے پیچھے چھپایا گیا تھا۔ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کے مطابق عاشق کولڈ سٹور کو ساڑھے 3 لاکھ گندے انڈے برآمد ہونے پر ایک لاکھ جرمانہ کیا جبکہ الفیروز کولڈ سٹور کو 14 ہزار سے زائد گندے انڈے برآمد ہونے پر 50 ہزار جرمانہ کیا گیا۔