سی ٹی ڈی کی کراچی میں بڑی کارروائی،14 ملزمان گرفتار

سی ٹی ڈی کی کراچی میں بڑی کارروائی،14 ملزمان گرفتار
سی ٹی ڈی کی کراچی میں بڑی کارروائی،14 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(دیلی پاکستان آن لائن)کاونٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث  14 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے  ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے شہرکے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں14ملزمان گرفتار کر لیے گئے، کارروائیاں سرجانی ٹاون،شارع فیصل،سعودآباداورمدینہ کالونی میں کی گئیں ہیں،گرفتارملزمان میں سٹریٹ کرمنل اوربھتہ خورسمیت دیگرجرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں،سرجانی سے100زائدوارداتوں میں ملوث 3ملزم گرفتارہوئے ،ملزم موبائل فون ایران اسمگل کرتے تھے،گرفتار ملزموں سے اسلحہ برآمدکیا گیا ،سعودآباد سے ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا ،سی ٹی ڈی حکام نے مزید کہاکہ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔